پداپلی میں کمیشن پر نوٹ تبدیل کرنے والی ٹولی گرفتار

پداپلی ۔ 29 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پداپلی کے پولیس کمشنر وجیندر ریڈی نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پداپلی میں دو ہزار کے نئے نوٹوں کو 30% کمیشن پر تبدیل کرنے والی ایک ٹولی گرفتار کرلی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ پداپلی ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کو دو ہزار کی نوٹ سے 30% کمیشن پر تبدیل کرنے کی اطلاع معتبر ذرائع سے ملنے پر بسنت نگر سب انسپکٹر آف پولیس ایک عام آدمی کی طرح ریلوے اسٹیشن میں نوٹ تبدیل کروانے کیلئے گئے۔ کمان پور کے سب انسپکٹر آف پولیس مدھو سدھن راؤ اپنے عملہ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں موجود تھے ۔ بسنت نگر سب انسپکٹر آف پولیس ایک بیاگ کے ساتھ وہاں پہنچے پی چندرشیکھر وہاں آکر مل لئے تھوڑی دیر میں چھ افراد آـکر نوٹ دکھلانے پر نگران پولیس نے رنگے ہاتھوں انھیں گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ برآمد کئے ۔ اصل ملزم نندی کونڈہ پور تا چندرشیکھر اور رودراپور کے متعلقہ کتہ گوڑیم میکارام کرشنوڈو ، ایلم پلی میڈچل ضلع کنوکنٹہ اشوک گوڑ ، الوال سکندرآباد بابو راؤ ، آر ٹی سی کالونی میڑچل سگنالہ سنتوش ، منوہر آباد میدک ضلع شیواپرساد اور اکشت کمار ہیں ۔ اُن کے قبضہ سے (8) لاکھ بیس ہزار اور سات موبائیل فون اور کار ضبط کرلی گئی ۔ اس پریس کانفرنس میں اے سی پی نلّا ملّا ریڈی سی آئی مہیش ، سرینواس راؤ اور ایس آئیز وجندر اور سرینواس وغیرہ موجود تھے ۔