پداپلی /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر پیر کو ریونیو ڈیویژن پداپلی کے جملہ دس منڈلوں پر پرجاوانی پروگرام کے تحت عوام سے مختلف اغراض و انہیں درپیش مسائل کے ضمن درخواستیں طلب کی جاتی ہیں اور فی الفور عاجلانہ یکسوئی کے اقدام کئے جاتے ہیں ۔ مستقر پداپلی ریونیو ڈیویژن آفس پر آر ڈی او جناب نارائن ریڈی کی صدارت میں مختلف محکموں کے افسران و نمائندوں کی موجودگی میں پرجاوانی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ مستقر ایم آر او آفس پر پانچ اور ڈیویژن کے دیگر منڈل رام گنڈم پر 3 سری رام پور پر 5 سلطان آباد پر 7 جولاپلی پر 10 ایلگیڈ پر 10 ویلگٹور پر 5 درخواستیں پیش کی گئیں اودیلہ منڈل دھرمارم منڈل اور آر ڈی او پداپلی پر صفر اس طرح جملہ دس منڈل میں اراضی کیلئے 30 وظیفہ کیلئے 7 اماکن کیلئے 5 دیگر مسائل کے 3 جملہ 45 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ آج کے اس پرجاوانی پروگرام میں جی راجیا اے ایس ڈبلیو او ایم اے رحمن تعلیمات سے کے شیوا پرساد نگر پنچایت کے وینکیا ڈی ایل پی او کے پرکاش اے ڈی اگریکلچر اور جی پدما ، آئی سی ڈی ایس نے نمائندگی کی ۔