پجاری کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک پجاری کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ بی پرمود جو پیشہ سے پجاری تھا، گول ناکہ عنبر پیٹ میں رہتا تھا۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق پرمود کل رات اپنے مکان میں بستر سے گرنے کے سبب صحت بگڑنے کے باعث فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پرمود معاون پجاری ہے جو گزشتہ 10 سال سے کثرت سے شراب نوش کرتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مسلسل و کثرت سے شراب نوشی کے سبب اس کی صحت بگڑنے سے وہ فوت ہوگیا ہوگا۔ تاہم عنبرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔