پجارا ڈربی شائر کیلئے کھیلیں گے

لندن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بلے باز چھتیشور پجارا جاریہ سیزن کے آخری تین کاؤنٹی چمپئن شپ میچس کیلئے ڈربی شائر کی نمائندگی کرینگے ۔ اس سلسلہ میں پجارا اور انگلش کلب کے مابین معاہدہ طئے ہوگیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز میں حالانکہ پجارا کا مظاہرہ ناقص رہا ہے لیکن انہیں ڈربی شائر کیلئے کھیلنے کا موقع مل گیا ہے ۔ پجارا نے ہندوستان کیلئے 24 ٹسٹ میچس کھیلتے ہوئے 1,872 رنز اسکور کئے ہیں اور ان کا اعظم ترین اسکور 206 رہا ہے ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 98 میچس میں 8,077 رنز اسکور کئے ہیں۔