نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کے ماہر تصور کئے جانے والے بیٹسمین چیٹیشور پجارا نے ونڈے ٹیم میں اپنے مقام کو مضبوط بنانے کیلئے بولنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔ پجارا کا کہنا ہیکہ وہ ونڈے ٹیم میں جزوقتی اسپنر کا کردار بھی ادا کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ 2015ء میں ٹیم کا حصہ بنے۔ پجارا کے بموجب وہ ٹیم میں شامل ہونے کے علاوہ اپنی جزوقتی بولنگ کے ذریعہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔