پجارا اور جڈیجہ ٹسٹ درجہ بندی میں دوسرے مقام پر

نئی دہلی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چتیشور پجارا اپنی شاندار فام کی بدولت آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں دوسرے مقام جبکہ رویندر جڈیجہ بولروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ہندوستان اور لنکا نیز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ختم ہوئے ایشز ٹسٹ کے بعد آج آئی سی سی نے تازہ ٹسٹ درجہ بندی جاری کی گئی ہے ۔ ناگپور ٹسٹ میں143 رنز کی سنچری بنانے والے پجارا کو ٹسٹ درجہ بندی میں 22 مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ سیدھے چوتھے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے اب 888 ریٹنگ نشانات ہیں جو ان کے کیریر کی سب سے شاندار ریٹنگ پوائنٹ ہے ۔29 سالہ سوراشٹر کے بیٹسمین اور اب کپتان ویراٹ کوہلی سے 11 نشانات آگے ہیں جو 877درجہ بندی نشانات کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں۔ کوہلی کو اپنے پانچویں دوہری سنچری کی بدولت60 درجہ بندی نشانات کا فائدہ ہوا ہے ۔ دنیا کے ٹاپ10 میں ہندوستان ٹیم کے تین کھلاڑی موجود ہیں جن میں تیسرے کھلاڑی اوپنر لوکیش راہول کے 735 پوائنٹ ہیں جو 9ویں نمبر پر ہیں۔ مرلی وجے اور مڈل آرڈر کے روہت شرما کو بھی درجہ بندی میں فائدہ ملا ہے ۔ وجے نے آٹھ مقام کی چھلانگ لگائی ہے اور اب 28ویں پر آگئی ہے جبکہ روہت سات مقام کے فائدہ کے ساتھ 46ویں مقام پر پہنچے ہیں۔ جڈیجہ کے 880 ریٹنگ پوائنٹ ہیں اور وہ انگلینڈ کے نمبر ون جیمس اینڈرسن(891) سے11 نشانات پیچھے ہیں۔ میچ میں اپنے 300 ٹسٹ وکٹ حاصل کرنے والے آف اسپنر روی چندرن اشون اپنے چوتھے مقام پر برقرار ہیں لیکن انہیں نو نشانات کا فائدہ ہوا ہے اور اب ان کے 849 نشانات ہیں تاہم وہ ابھی اینڈرسن سے 42 نشانات کے فاصلہ پر ہیں۔ اینڈرسن اپنے نمبر ایک مقام پر تو ہیں لیکن برسبین ٹسٹ میں صرف دو وکٹ لینے کی وجہ سے ان کے پانچ نشانات کم ہوئے ہیں۔ دیگر ہندوستانی بولروں میں بھونیشور کمار اور ایشانت شرما بھی ایک ایک مقام کی ترقی کے بعد 28ویں اور 30ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دنیا کے سرفہرست10 بولروں میں جڈیجہ اور اشون دو ہندوستانی ہیں۔ٹسٹ آل راؤنڈروں کے زمرے میں اشون کی پھر سے تیسرے مقام پر واپسی ہوئی ہے اب انکے389 نشانات ہیں۔ اسی فہرست میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے نمبر ایک مقام پر ہیں۔ وہیں جڈیجہ یہاں بھی دوسرے مقام پر ہیں اور ان کے 414 نشانات ہیں۔ آسٹریلیائی کپتان اسٹون اسمتھ941 نشانات کے ساتھ نمبر ایک ٹسٹ مقام پر ہیں اور انہوں نے باقی کھلاڑیوں سے اپنی بالاستی کے فرق کو بڑھادیا ہے لیکن باقی کے چار بیٹسمینوں کے درمیان تقریبا11 نشانات کا ہی فاصلہ ہے۔پجارا دوسرے ، انگلینڈ کے کپتان جیوروٹ(881) تیسرے ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن (880) چوتھے اور کوہلی (877) پانچویں نمبر پر ہیں۔اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹسٹ میں ناٹ آؤٹ 141 رن کی اننگز کھیلی جو ان کی 21 ویں ٹسٹ سنچری ہے اس سے اسمتھ کو پانچ نشانات کا فائدہ ہوا ہے۔ آسٹریلیائی کپتان کے 941 نشانات ہیں جو ٹسٹ تاریخ میں مشترکہ سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ وہ فی الحال عظیم بیٹسمین سر ڈان براڈ مین (961)، لین ہاٹن (945)، جیک ہابس (942) اور رکی پونٹنگ (942) سے پیچھے ہیں جبکہ پیٹر مے (941) کے برابر پہنچ گئے ہیں۔