پتھر‘ لاٹھی‘ اینٹ اور راڈس : گاؤں والے رام رہیم کے حامیوں کی برہمی کا سامنا کرنے کے لئے تیار

نئی دہلی: پیر کے روز ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرومیت رام رہیم کو سزاء سنائے جانے کے بعد پیدا ہونے واالے حالات کا سامنا کرنے کی ڈیرا کے قریبی گاؤں کے لوگوں نے پتھر‘ لاٹھی‘ اینٹ اور لوہے کی سلاخوں کے ذریعہ مقابلے کی تیاری کرلی ہے۔

ڈیرا سے پانچ سوکیلومیٹر فاصلہ پر واقعہ گاؤں شاہ پور بیگھو کے گاؤں والوں نے کہاکہ 25اگست کے روز مجرم قراردئے گئے خودساختہ سادھو کے حامیوں کے تشدد کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے تیاری کرلی ہے۔پنجکولا سی بی ائی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد کم سے کم 38لوگ مارے گئے جن میں سرسا میں ہلاک ہونے والے چھ لوگ بھی شامل ہیں۔

بیگھوگاؤں میں 9000لوگ ہیں جو رام رہیم کے کٹر مخالف مانے جاتے ہیں اب وہ لوگ تشدد کے خوف میں ہیں۔ڈیرا سچا سودا جس جیل میں بند ہے اس کے قریبی سونارائے گاؤں کے صدر پرکاش بدھوار نے کہاکہ ’’ ہمارے گاؤ ں والے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے اگر کوئی حامی جیل کے قریب پہنچے۔

اگر انتظامیہ بھی کہیں پر ناکام ہوجاتا ہے تو بھی ہم اس کے حامیو ں کو گاؤں کے قریب آنے نہیں دیں گے۔ ہم اس بابا کو نہیں جانتے‘‘۔ سرسا میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ یہاں پر کرفیو کا ہنوز برقرار ہے۔ بڑی تعداد میں ڈیرا کے حامی ہیڈکوارٹر چھوڑ کر جارہے ہیں۔

ہریانہ روڈ ویز اپنی مرضی سے ڈیرا چھوڑ کر جانے والوں کے لئے بس سرویس کا بھی انتظام کیا ہے۔پولیس نے کہاکہ ڈیرا ہیڈکوارٹر کے اندر او رباہر حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں