پتنگ بازی کے دوران زخمی کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقے میں پتنگ بازی کے دوران 9 سالہ سائی ناتھ کمار جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن رمیش کا بیٹا تھا جو طالبعلم بتایا گیا ہے کل ایک زیرتعمیر عمارت کی 5 ویں منزل سے پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔