پتنگ بازی کے دوران بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) ڈنڈیگل کے علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران ایک کمسن طالب علم بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ سائی سندیپ جو راجیو گاندھی نگر دنڈیگل کے ساکن جگن کا بیٹا تھا ۔ وہ اپنے مکان کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ بلندی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔