پاگل کتّے کے حملے میں 15 افراد زخمی

مکہ راج پیٹ۔28 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو باک منڈل کے موضع دھرماجی پیٹ میں پاگل کتے کے حملے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 8 افراد شدید زخمی، دو کی حالت نازک ہے۔ ذرائع کے مطابق موضع دھرماجی پیٹ میں اچانک ایک پاگل کتے نے ایک کے بعد دیگر 15 افراد کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ 8 افراد کو بُری طرح زخمی کردیا، جن میں 2 افراد کی حالت کافی تشویشناک بتائی گئی۔ حیدرآباد کے ایک دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس طرح اچانک پاگل کتے کے حملے سے موضع میں بھگدڑ مچ گئی۔