لاہور۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اگلے سال منعقد شدنی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے موخر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی آپریشنز کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ورلڈ کپ 2015کی تیاریوں کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کو دو ماہ آگے بڑھادیا جائے، اگر یہ تجویز منظور ہوگئی تو جنوری 2015 میں ہونے والی سیریز اپریل 2015 میں کھیلی جائے گی۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کے بموجب بورڈ کی کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑی وہاں کیمپ لگا کر موسم سے ہم آہنگ ہوسکیں۔سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ آئی سی سی بورڈ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
ہندوستان کو کراٹے چمپئن شپ میں 8میڈلس
نئی دہلی ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے مقام لاس وگاس نے 18تا 21اپریل منعقدہ یو ایس اے اوپن کراٹے چمپئن شپ میں ہندوستان نے دو گولڈ اور چھ برؤنز میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ 15ممالک سے اس ایونٹ میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں ہندوستانی جھتہ 8ارکان پر مشتمل تھا جس میں چھ کھلاڑی اور دو کوچ شامل ہیں ۔ ممبئی کے کارل کاٹشاہ اور اویوشا کاٹھو نے گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں ۔