پاک ۔نیوزی لینڈ آج چوتھا ونڈے‘وقار مظاہروں میں استقلال کے خواہاں

کراچی ۔16 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ونڈے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے بلاشبہ اچھی کارکردگی دکھائی لیکن جیت کا سہرا دیگر کھلاڑیوں کو بھی دینا چاہیے۔ یہ کہہ دینانا انصافی ہوگی کہ کپتانی کی تبدیلی سے ٹیم کی کارکردگی میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ پاکستان ٹیم کو غیر مستقل مزاج کارکردگی کے حوالے سے اپنے اوپر لگا ہوا لیبل اتارنا ہوگا۔ شارجہ میں تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر احمد شہزاد کی شاندار سنچری تھی انہوں نے113 رنز بنائے۔ جبکہ شاہد آفریدی نے چھ چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور تین وکٹ بھی لئے۔ وقار یونس نے کہا کہ ٹیم کو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہوگی اور غیر مستقل مزاج کارکردگی کے حوالے سے اپنے لیبل کو اتارنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں اگر کوئی اور مسئلہ نہیں ہو ا تو ہم ایک اچھی ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ایسی ٹیم جو بیرون ملک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ ایک میچ بڑے فرق سے جیتنے سے مسائل کم نہیں ہوں گے نہ ہم ناقابل شکست ہوجائیں گے۔ امید ہے کہ مصباح الحق تین ہفتے میں فٹ ہوجائیں گے۔ کوچ نے کہا کہ جب ٹیم جیت رہی ہو تو سب اچھا لگتا ہے۔ شاہد آفریدی اچھا کھیلے اور ان کی قیادت میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ کہنا نا انصافی ہوگی کہ کپتان کی تبدیلی سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کو تیار کیا جا رہا ہے جو بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کرسکیں۔ وقار یونس نے کہا کہ تیسرے میچ میں یونس خان نے35رنز کی اچھی اننگز کھیلی ہے‘ امید ہے وہ آئندہ بھی فارم دکھائیں گے۔