پاک زمبابوے میچ سے قبل لاہور سے دو مشکوک افراد گرفتار

لاہور 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لاہور میں پاک زمبابوے میچ سے قبل سیکیورٹی یقینی بنانے پولیس نے فلیگ مارچ کیا ، جبکہ قذافی سٹیڈیم کے گرد سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ شہریوں اور مہمانوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔قذافی سٹیڈیم کے گرد پولیس نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی اور سٹیڈیم کے اطراف راستوں کو خاردار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کر دیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم کے گرد پولیس نے 2 مشوک افراد کو حراست میں لیا۔ دونوں افراد کو شناخت ظاہر نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے سیکورٹی یقینی بنانے فیروز پور روڈ پر فلیگ مارچ بھی کیا۔ اعلی پولیس عہدیداروںنے سکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

رمیز راجہ نے بیرون ملک
کمنٹری کی پیشکش ٹھکرا دی
لاہور24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاکستان زمبابوے سیریز کی خاطر بیرون ملک کمنٹری کی پیشکش ٹھکرا دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں طویل وقفے کے بعد انٹر نیشنل ٹیم آرہی تھی اور وہ یہ موقع ضائع نہیں کر سکتے تھے۔ اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان میں کمنٹری کریں گے۔ انہوں نے شائقین کے جوش و خروش کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سب بہت اچھا لگا۔