پاک۔ سری لنکا آخری ٹسٹ کی تیاریوں میں مصروف

شارجہ ۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے آخری ٹسٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ایک کا عزم سیریز جیتنا ہے تو دوسری ٹیم کا ارادہ شکست سے بچنے کیلئے کوشاں رہنا ہے۔ سیریز کے آخری ٹسٹ کی میزبانی شارجہ کا تاریخی گراؤنڈ کرے گا جہاں ونڈے میچس میں تو پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، البتہ ٹسٹ میچس میں یہاں پاکستان کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ دونوں میں کامیابی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان اس گراؤنڈ پر ایک ٹسٹ میں مدمقابل ہوئے جو بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹسٹ کی بھی بھرپور تیاری کررہی ہیں۔ سری لنکن ٹیم میچ برابر کرکے بھی فاتح بن جائیں گی، لیکن پاکستان کو لازمی طور پر جیت درکار ہوگی، کیونکہ سیریز میں 1-0 کا نقصان ہے۔