باربارڈوس،لاہور۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے میچز کی تعداد میں کمی بیشی کے حوالے سے پاکستانی تجویز سے اتفاق کر لیا جس کے بعد پاک۔ویسٹ انڈیز سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرتے ہوئے 2 ٹسٹ، 5 ونڈے اور 2 ٹوئنٹی20 مقابلے کھیلنا تھے بعد ازاں نیا منصوبہ دیدیا گیا جس پر اتفاق رائے ہونے کے بعد اب ایک نائٹ ٹسٹ سمیت 3 ٹسٹ میچز کھیلیں جائیں گے جبکہ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کی تعداد 3،3 کر دی گئی ہے۔ ستمبر، اکتوبر میں ہونے والی سیریز کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔