پاکستان 341 پرآوٹ ،سری لنکا کو 87 رنز کی سبقت

شارجہ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز جاری ہے۔ اب تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں کچھ دیر قبال تک چار وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز اسکور کئے تھے۔ سری کے بیٹسمینوں کرونا رتنے اور سنگا کارا دونوں آٹھ، آٹھ رنز اسکور کر کے آوٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب سلوا 36 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے ۔ پاکستان کو چوتھی کامیابی 89 کے مجموعی اسکور پر ملی جب چندیمل 13 رنزبناکر آوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے طلحہ اور عبدالرحمن نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے جب 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز پر چوتھے دن کا آغاز کیا تو آوٹ ہونے والیسب سے پہلے کھلاڑی عبدالرحمن تھے جو دن کے دوسرے اوور میں ہی پویلین واپس لوٹ گئے ۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق 63 رنز بناکر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے تو 10 ویں نمبر پر آنے والے فاسٹ بولر جنید خان نے آتے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔