پاکستان ۔ نیوزی لینڈ پہلا ٹسٹ میچ نیوزی لینڈ کو 126 رنز کی سبقت

ابوظہبی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے بلے باز نکولاس (51 رنز) اور وائنگ (43) کے شاندار رنوں کی بدولت آج پہلے ٹسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 126 رنز کی سبقت حاصل کی۔ اپنی پہلی اننگز کی 74 رنز کی کمی کو پورا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 6 وکٹس کی بقاء کے ساتھ 126 رنوں کی سبقت حاصل کی۔ نکولاس نے133 بالز میں تین باؤنڈریز کھیلے اور ان کی یہ چھٹویں ٹسٹ کی نصف سنچری ہے۔ نیوزی لینڈ کو توقع ہے کہ وہ مزید رنز کی سبقت کے باعث ٹسٹ میچ سیریز میں 1-0 سے آگے رہے گی۔ نیوزی لینڈ ابتدائی صرف 22 رنوں کے بدلے تین وکٹس بہت جلدی کھودیئے اور میڈیم پیسر حسن علی نے صرف ایک اوور میں 2 وکٹس حاصل کئے، لیکن وائلنگ کو 15 رنز پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا تھا لیکن امپائر بروس آکزن فورڈ نے بلال آصف کے انگلی کے نشانہ کو رد کرتے ہوئے ان کو پویلین جانے سے باز رکھا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وائیلنگ نے 67 رنوں کا اضافہ کرکے ٹیم کو بڑی حد تک سہارا دیا۔ علی حسن نے 3/30 وکٹس کی بدولت پاکستان کو پہلے سیشن میں مدد کی ۔ حسن نے کل ٹام لٹ ھام کا وکٹ حاصل کیا تھا اور آج صرف 19 رنز پر ٹیلر اور جیٹ راول کو کیچ آؤٹ سرفراز احمد وکٹ کیپر کی مدد سے 46 رنز پر کردیا۔