پاکستان ۔چین خطے میں امن کے لئے کوشاں:مسود

اسلام آباد،16ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)چین میں پاکستان کے سفیر مسود خالد نے کہا ہے کہ دونوں ملک خطے میں امن قائم کرنے کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ‘چین -پاکستان اقتصادی گلیارے ‘کی وجہ سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں نیا پہلو جڑنے کے ساتھ ہی اس سے کم از کم 10ہزار پاکستانی شہریوں کو نوکریاں ملی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسٹر خالد نے ہفتے کو پاکستان ٹی وی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ چین کی نو یونیورسٹیوں میں اردو پڑھائی جارہی ہے اور تقریباً 25ہزار پاکستانی طلبہ چین کے تعلیمی اداروں میں مطالعہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی فلموں اور ٹی وی سیریلوں کی تشہیرکی سمت میں کام کیا جارہا ہے ،ساتھ ہی دونوں ملکوں کے میڈیا کے درمیان رابطہ بھی مضبوط کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔