کراچی ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے دورۂ جنوبی افریقہ کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔50 روزہ طویل دورے میں 3 ٹسٹ ،5 ونڈے اور 3 ٹی 20 میچ ہونگے۔ پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ 19 دسمبر سے 3 روزہ میچ کے ساتھ شروع ہوگا ۔ پہلا ٹسٹ باکسنگ ڈے 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ 3 تا 7 جنوری کیپ ٹائون اور11 تا 15 جنوری جوہانسبرگ میں دوسرا اور تیسرا ٹسٹ ہوگا۔ پورٹ الزبتھ میں 5 ونڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 کو ڈربن، تیسرا 25 کو سنچورین ، چوتھا 27 کو جوہانسبرگ اور پانچواں و آخری میچ 30 جنوری کوکیپ ٹائون میں ہوگا۔ 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے میچز یکم فروری کو کیپ ٹائون، 3 فروری کو جوہانسبرگ اور 6 فروری کو سنچورین میں ہوگا۔