پاکستان کے وزیر مالیات اسد عمر مستعفی

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر مالیات اسد عمر نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس بات کے خواہاں ہیں کہ موصوف کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپا جائے۔ یاد رہیکہ اسد عمر نے پاکستان کی کمزور معیشت کو استحکام بخشنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیاکیج سے متعلق بات چیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعطم عمران خان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے وہ (عمر) وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالنے تیار ہیں۔ اسد عمر حال ہی میں امریکہ کے دورہ سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہوں نے کوئی بھی کابینی عہدہ حاصل نہیںکیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو ملک میں پائے جانے والے معاشی بحران سے متعلق اپوزیشن، تاجران اور معزز شہریوں کی جانب سے شدید تنقیدوں کا سامنا تھا جہاں ان پر بحران سے غیراطمینان بخش طور پر نمٹنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پاکستانی میڈیا میں بھی یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ وزارت مالیات میں ردوبدل ہونے والا ہے۔