پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کو زندہ جلادیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 16 سالہ پاکستانی لڑکی کو ایک شخص نے اس وقت زندہ جلادیا جب اس نے اس سے شادی کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع مظفرگڑھ میں پیش آیا۔ ایک مشتبہ شخص اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اس لڑکی کو پہلے جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ بچ کر نکل گئی۔ اسے بعد میں پکڑ کر آگ لگادیا گیا۔ لڑکی کی والدہ نے کہا کہ مشتبہ شخص کے والدین نے ان کی لڑکی کو شادی کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا اس کے بعد لڑکے نے ان کے گھر میں گھس کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے لڑکی کو آگ لگادی۔