پاکستان کے سرفہرست کھلاڑی ہندوستان سے سیریز کے خواہاں

کراچی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے چند سرکردہ کھلاڑی جن میں شاہد خان آفریدی اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی شامل ہیں، انہوں نے ہندوستان کے ساتھ باہمی سیریز اور پڑوسی ملک کے ساتھ کرکٹ کے احیاء کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ہندوستان کے دورہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط بحال ہوں گے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کرکٹ نے ہمیشہ ہی دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا کام کیا ہے۔ شعیب اختر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان کا دورہ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان جو ملاقات ہوئی ہے، اس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے لئے خصوصی طور پر ہند۔ پاک سیریز کا ہونا مالیاتی اعتبار سے بھی ضروری ہے۔ حالانکہ ہند۔ پاک سیریز سے دونوں ہی ممالک کو بہت بڑا مالیاتی فائدہ ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حالات بدل رہے ہیں اس کے پیش نظر اُمید کی جاسکتی ہے کہ سال کے اختتام تک آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ ہوجائے گا۔ دریں اثناء پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی خواہاں ہے کہ مستقبل قریب میں ہند ۔ پاک سیریز کا انعقاد ہو۔ شاہد آفریدی کے بموجب اب جبکہ ان کے وزیراعظم ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں، لہذا بی سی سی آئی بھی مثبت ردعمل ظاہر کرے گا اور عنقریب ہند۔ پاک ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز منعقد ہوگی۔ یونس خان نے بھی اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیریز کے انعقاد کے حامی ہیں۔ یونس خان کے بموجب پاکستان کے وزیراعظم نے بھی کرکٹ کھیلی ہے اور وہ اس کھیل کے مداح ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ ہندوستان کے دورہ پر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات کئے