لکھنو۔27 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہند۔پاک کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔ ہندوستانی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلئے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا حالات میں کسی بہتری کے بعد ہی دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیل سکیں گی۔
ڈوپلیسی کی ہندوستان کے خلاف شرکت متوقع
پورٹ الزبتھ ۔27 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کیخلاف اولین ڈے اینڈ نائٹ چار روزہ ٹسٹ سے کمر اور کندھے کی تکلیف کے سبب محروم ہونے والے افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا بحالی پروگرام جاری ہے اور ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ وہ 5 جنوری کو کیپ ٹاون میں ہندوستان کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔