پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ جان پارمل چل بسے

کراچی ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) 1965 تا 1974 تیز ترین پاکستانی اتھلیٹ ہونے کا اعزاز رکھنے والے جان پارمل کراچی میں انتقال کر گئے اور ان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کے بیٹے انتھونی پارمل دراصل ٹونی خان کے نام سے ٹوئٹ کرتے ہیں اور انہوں نے مطلع کیاکہ پارمل میں جون 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ پاکستان میں تیز ترین انسان جان پارمل ایک نہ ختم ہونے والی زندگی میں شامل ہو چکے ہیں، ان کی زندگی کی آخری ریس جیتی جا چکی ہے، خدا انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اس سے قبل چند انہوں نے کچھ ٹوئتس کر کے اپنے والد کے یادگار لمحات کو شیئر کیا۔ جان پارمل 1965 تا 1974 پاکستان کے بلاشک وہ پہلے چمپیئن تھے، وہ پہلی مرتبہ 1965 میں لاہور میں ہوئے نیشنل گیمز میں اسپرنٹ چمپیئن بنے تھے جہاں وہ دوسرے نمبر پر رہے تھے اور جہاں جرمن ایتھلیٹ گرٹ میٹز نے ریس جیتی تھی۔ 1967 میں انہوں نے راولپنڈی میں 100میٹر کے تیز ترین انسان کا اعزاز برقرار رکھا تھا جس کے بعد 1968 میں ڈھاکہ، 1970 میں کراچی، 1971 میں نوابشاہ اور پھر آخری مرتبہ 1973 میں لاہور میں یہ اعزاز برقرار رکھا۔انہوں نے سب سے بہترین کارکردگی 1969 میں دکھائی جب بون ایتھلیٹس کے درمیان مقابلے میں انہوں نے 10.4سیکنڈ میں 100میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ پارمل نے 1972 کے میونخ اولمپکس، 1966 اور 1970 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔