کولمبو۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کیخلاف ٹسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، پہلا میچ 17 جون سے شروع ہو گا۔ پاک‘ سری لنکا یہ ٹسٹ سیریز تین مقابلوں پر مشتمل ہے۔ پہلا ٹسٹ 17 تا 21 جون تک گال میں ہو گا۔ دوسرا 25 تا29 جون تک کولمبو جبکہ تیسرا ٹسٹ 3 تا 7 جولائی تک کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں حصہ لینے کیلئے مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹسٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی جہاں ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ہار بھی پہنائے گئے۔ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لے چکی ہے اور 11 جون سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی- ٹسٹ سیریز کے بعد پانچ ونڈے اور دو ٹوئنٹی 20 مقابلوںکی سیریز بھی ہو گی۔