پاکستان کی ہندوستان کے خلاف شکایت درج

کراچی ۔ 26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین اسکوائش چمپئن شپ سیدستبرداری کے ضمن میں پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے ویزا جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے عالمی اور ایشیائی اسکوائش انتظامیہ سے شکایت کی ہے اور اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ہندوستان نے دانستہ طور پر کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے پاکستان کو ٹورنمنٹ سے دستبردار ہونا پڑا ۔ پاکستان نے کہا کہ ویزا کیلئے 17مارچ کو وقت سے پہلے ہی درخواست داخل کردی گئی ہے تاکہ آج شروع ہوئے ٹورنمنٹ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا مل سکیں ۔

میسی زخمی‘دانت سے محروم
لندن۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ریئل میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی  لیونل میسی دانت سے محروم ہوگئے۔ انہیں حادثاتی طور پر ریئل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کی کہنی چہرے پر لگی جس سے ان کے منہ سے خون بہنے لگا۔ انہیں میدان پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ بعدازاں انہوں نے منہ میں ٹشو لے کر میچ میں حصہ لیا تاہم انہیں ڈینٹل سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔