اسلام آباد ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قوم کے نام اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مکمل طور پر امن صرف اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب ہم اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات خوشگوار رکھیں۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے اصلاحات ضروری ہیں۔ پاکستان کی موجودہ قرض میں ڈوبی ہوئی معیشت کیلئے انہوں نے سابقہ پی ایم ایل (این) حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا جو بڑھ کر 28 کھرب روپئے تک ہوگئی ہے۔