پاکستان کی ورلڈکپ الیون میں مصباح کی شمولیت

کراچی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کرک انفو پر پاکستان کی آل ٹائم ورلڈکپ الیون کا اعلان کردیا گیا اور اس ٹیم کی قیادت پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو حاصل ہوئی ہے۔ عمران خان کی زیر قیادت ٹیم میں اپنے دور کے کامیاب بائیں ہاتھ کے اوپنر سعید انور کو جہاں اننگز کے آغاز کیلئے مناسب سمجھا گیا تو، ماجد خان ، ظہیر عباس ، جاوید میانداد ،مصباح الحق ، معین خان ، عبدالرزاق ، وسیم اکرم،شعیب اختر اور مشتاق احمد شامل ہیں لیکن وقار یونس کو نظر انداز کردیا گیا۔