پاکستان کی شکست ‘ وہاب ریاض کی شائقین سے معذرت خواہی

کراچی۔21مارچ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ کرکٹ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر قوم سے افسوس اور معذرت خواہی کا اظہار کیا ہے ۔ریاض ورلڈ کپ مقابلہ میں 16وکٹس حاصل کرتے ہوئے ایک کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انہیں آسٹریلیا کے علاوہ ساری بین الاقوامی کرکٹ برادری کی داد وستائش حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن کے ساتھ گذشتہ روز کھیل کے دوران لفظی جھڑپ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بیٹنگ پر آئے تھے واٹسن اور دوسروں نے کچھ فقرے کسے تھے اور بیٹنگ کے ذریعہ میں نے بدلہ لے لیا ۔ اس بحث پر آئی سی سی نے وہاب ریاض اور شین واٹسن دونوں کے خلاف جرمانہ عائدکیا ہے ۔وہاں ریاض نے کہا کہ ’’میرے خیال میں ہمیں اپنے شائقین سے اب پہلے سے کہیں زیادہ تائید و ہمدردی درکار ہے ۔