شارجہ۔ 20؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اظہر علی کی سنچری (103 ) اور مصباح الحق کے 72 گیندوں میں 4چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 68 رنز کے علاوہ مڈل آرڈرمیں نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد کے 46 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے جانے والے 48 رنز کی بدولت پاکستان نے یہاں آخری دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بناتے ہوئے
سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی اور 3 مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ۔ پاکستان کو کامیابی کے لئے ممکنہ 59 اوورس میں 302 رنز بنانے تھے اور پاکستانی بیٹسمینوں نے دوسری اننگز کا آغاز کامیابی حاصل کرنے کے ذہن کے ساتھ کیا ۔ قبل ازیں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 428/9 رنز بناتے ہوئے پاکستان 341 رنز پر آوٹ کیا اور دوسری اننگز میں 214 رنز اسکور کئے تھے ۔