پاکستان کی زمبابوے کو پہلے ونڈے میں 131 رنز سے شکست

ہرارے ۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 131 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی، 259 کے جواب میں زمبابوے ٹیم 37 اوورز میں 128 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے 259 رنز بنائے ، جواب میں زمبابوے کی ٹیم 37 اوورز میں 128 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شعیب ملک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے شین ولیمز 26 اور ایلٹن چگمبرا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مسکادزا نے 15 چیری نے 16 رنز بنائے ۔ یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا دوسرا میچ کل ( 3اکتوبر کو ) ہرارے میں کھیلا جائے گا۔