جنوبی افریقہ دوسری اننگز میں 223آل آؤٹ
سنچورین ۔27 لاسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ کے آج دوسرے روز پاکستان کے 181 رنز کے جواب میں نے 223 رنز بنا کر 42 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی جس کے بعد سے پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔ اس وقت کریز پر شان مسعود(46)اور اسد شفیق(5) موجود ہیں جبکہ اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنا لیے ہیں۔ امام الحق نے دوسری اننگز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کر لی۔تاہم وہ 57 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے ۔ اظہر علی صفر پر آؤٹ ہونے سے پاکستان کو دوہرا جھٹکہ لگا ۔ جس کے بعد سے مسعود اور شفیق نے پاکستانی اننگز کو سنبھال رکھا ہے ۔ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو اولیوئر کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے 12 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل ا سٹین اور رباڈا نے بولنگ کا آغاز کیا اورا سٹین کی گیند پر امام الحق کا ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا۔ اپنی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 223 رنز بنائے جس میں خاص بات باووما کی نصف سنچری اور ڈی کاک کے 45 رنز شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا ٹسٹ میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی اور ٹسٹ ٹیم میں واپس آنے والے محمد عامر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر حسن علی کو دو وکٹیں ملیں۔ دوسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کی جانب سے باووما اورا سٹین نے پراعتماد آغاز کیا اور اسکور 146 تک لے گئے جب محمد عامر نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی ۔