پاکستان کی جیت کا انحصارمیچ فکسنگ پر،عامرکی پھسلی زبان

لندن ۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں چل رہے عالمی کپ میں پاکستان کا سفرجھٹکے کے ساتھ شروع ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو یکطرفہ انداز میں 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم صرف 105 رنوں پرسمٹ گئی اوراس ہدف کو ویسٹ انڈیز نے بڑی آسانی سے حاصل کرلیا۔ پاکستان کی اس شکست کے بعد اس کے کئی سابق کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی تنقید کی۔ اب پاکستانی نڑاد ایک اوربڑے کھلاڑی کا بیان سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ کھلاڑی کا نام ہے عامرخان، جو پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اوروہ مشہورباکسرہیں۔ایک انٹرویومیں جب عامرسے پوچھا گیا کہ عالمی کپ میں پاکستان کی جیت کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں تو اس پران کی زبان پھسل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہرٹیم کے پاس عالمی کپ جیتنے کا موقع ہے۔ دنیا کی ہرٹیم کے پاس عالمی کپ جیتنے کا موقع ہے، یہ میچوں پر منحصرکرتا ہے، یہ اس بات پرمنحصر کرتا ہے کہ وہ کیسے میچ فکس کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بہت مشکل کھیل ہے، اگر آپ کی شروعات خراب ہوتی ہے تو آپ کے لئے واپسی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ میرے مطابق پاکستان کو اچھی شروعات کرنی ضروری ہے’۔واضح رہے کہ آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے میچ میں پاکستان کا سامنا ویسٹ انڈیزکے ساتھ ہوا تھا۔ اس میچ میں کیربیائی ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا اورپاکستان کی ٹیم کو سستے میں سمیٹ دیا۔ پاکستان کی ٹیم صرف 105 رن ہی بناپائی۔ ویسٹ انڈیزنے یہ ہدف 13.4 اوورمیں ہی تین وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔