پاکستان کی انوکھی ایف آئی آر ہندوستان نے بالاکوٹ میں درختوں پر بمباری کی

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعہ کے روز ایک انوکھی ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں ہندوستانی فضائیہ کے نامعلوم پائلٹس کے خلاف بالاکوٹ میں 19 درختوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ یاد رہیکہ ایف آئی آر ایک ایسے وقت درج کروائی گئی ہے جب ہندوستان نے پاکستان میں موجود جیش محمد کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملے کرنے اور سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ایف آئی آر پاکستان کے محکمہ جنگلات کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔