پاکستان کیخلاف آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

سڈنی؍ ملبورن ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف منعقد شدنی کرکٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں موجودہ طور پر زخمی مائیکل کلارک کو ٹسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کلارک گزشتہ ہفتے ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث زمبابوے میں سہ فریقی ٹورنمنٹ سے درمیان میں ہی وطن واپس ہوگئے تھے۔ ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے حال میں سبکدوش جارج بیلی کی جگہ آرن فنچ کو کپتان بنایا گیا ہے۔ یو اے ای ٹور میں آسٹریلیا دو ٹسٹ، تین ایک روزہ میچوں کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گا۔
ٹسٹ اسکواڈ: مائیکل کلارک (کپتان)، ایلکس ڈولن، فلپ ہیوز، بریڈ ہیڈن، نیتھن لیون، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو او کیف، مچل جانسن، کرس روجرز، پیٹر سڈل، اسٹیو سمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن۔
ونڈے اسکواڈ: مائیکل کلارک (کپتان)، شان ایبٹ، جارج بیلی، جیمز فاکنر، آرن فنچ، بریڈ ہیڈن، نیتھن لیون، مچل مارش، گلین میکسویل، مچل جانسن، اسٹیو سمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: آرن فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، کیمرون بوائس، پیٹ کمنز، جیمز فاکنر، بریڈ ہیڈن، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، اسٹیو سمتھ، مچل اسٹارک، ، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن۔