شارجہ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف یہاں منعقدہ 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جیسا کہ 256 رنز کے مطلوبہ نشانہ کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات نے آسٹریلیا کی گھریلو سیریز میں میزبانی کررہی ٹیم کا بیاٹنگ شعبہ پھر ایک مرتبہ ناکام ہوگیا اور 36.3 اوورس میں ساری ٹیم 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے لئے عمر اکمل نے 57 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 41 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے دوسرا اعظم ترین انفرادی اسکور 34 رنز کی شکل میں بنایا۔ اوپنر احمد شہزاد (4) ، کپتان مصباح الحق (0) ، فواد عالم (7) ، شاہد آفریدی (5) ، انور علی (8) اور وہاب ریاض (5) دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرسکے جبکہ نمبر تین پر بیاٹنگ کرتے ہوئے اسد شفیق نے 28 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز اسکور کئے۔ دیگر بیٹسمنوں نے ذوالفقار بابر نے 12 اور محمد عرفان نے 12 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے لئے مچل جانسن نے 24 رنز کے عوض 3 جبکہ نیتھن لین اور میکس ویل نے فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں اسمتھ کی پہلی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 255/8 رنز اسکور کئے