ابوظہبی 5 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )اظہر علی اور اسد شفیق کی سنچریوں کے باوجود پاکستان نے یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف رواں تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 348 رنز ہی اسکور کئے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز274 رنز پر 74 رنز کی سبقت حاصل ہوئی کیونکہ پاکستان نے اپنے 6 وکٹ 62 رنز کی اضافہ پر گنوائی۔ اظہر علی نے 297 گیندوں میں 12چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے جبکہ اسد نے 259 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 201 رنز کی پارٹنر شپ بنی ۔نیوزی لینڈ کیلئے سمر ویلی کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 75رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
شا کی باکسنگ ڈے ٹسٹ
میں واپسی متوقع
اڈیلیڈ۔5 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر پرتھوی شا کی باکسنگ ڈے ٹسٹ سے واپسی متوقع ہے جوکہ 26 ڈسمبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا کہ شا کا زخمی ہونا مایوس کن ہے اور امید ہے کہ نوجوان بیٹسمین جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے اور پرتھ ٹسٹ میں انکی واپسی کیلئے کوشش کی جارہی ہے لیکن باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ان کی شرکت ممکن ہے۔