ناٹنگھم ، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بدترین شروعات کی جب اسے ویسٹ انڈیز نے 105 پر آؤٹ کرنے کے بعد شاندار جیت مکمل کرلی۔ جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر امام الحق (2 رنز) سے جلد آؤٹ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا تو پاکستان کے 21.4 اوورز میں آل آؤٹ پر ختم ہوا جس میں سب سے زیادہ 22، 22 رنز فخر زماں اور بابر اعظم نے بنائے جبکہ کپتان سرفراز 8 رنز بناسکے۔ ویسٹ انڈیز کے 22 سالہ پیس بولر اوشین تھامس نے 4/27 کے ساتھ میچ ایوارڈ جیتا۔ کیپٹن ہولڈر نے 3 وکٹس لئے۔ جوابی اننگز میں کرس گیل نے 50 رنز کے ساتھ جیت کی بنیاد رکھی جبکہ چوتھے نمبر پر نکولس پورن 34 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 13.4 اوورز میں ہی 108/3 پر کامیابی حاصل کرلی۔