پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے سعودی عرب کی تین ارب امریکی ڈالر امداد

ریاض ؍ اسلام آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب امریکی ڈالر مالیتی سالانہ امداد دے گا تاکہ نقد رقم کی قلت کا شکار پاکستان اپنے ادائیگی کے توازن کو برقرار رکھ سکے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان سے ریاض میں ملاقات کی اور نقد رقم سے مالامال خلیجی مملک کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب امریکی ڈالر مالیتی امداد سالانہ دی جائے گی تاکہ وہ تیل کی قیمت کی ادائیگی میں تاخیر کا ازالہ کرسکے۔