پاکستان کو دوسری اننگز میںسری لنکا پر برتری ‘ بارش سے کھیل متاثر

گلّے۔ 27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب نو رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ آٹھ رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ٹیسٹ میچ کا دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے مقررہ وقت سے قبل ختم کر دیا گیا تھا اور تیسرے دن کا کھیل بھی گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاسری لنکا نے 304 رنز 9کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو 11 رنز کے اضافے کے بعد چمیرا دو رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔یاسر شاہ کی یہ چھٹی وکٹ تھی جبکہ 50 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انھیں میچ کے دوسرے روز ہی حاصل ہو گیا تھا۔سری لنکا کی کی جانب سے سلوا 80 اور کپتان اینجلو میتھیوز 71 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پوری مہمان ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔پاکستان کے سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہیں پہنچ سکا تھا اور واحد قابلِ ذکر بلے باز محمد حفیظ تھے جنھوں نے 42 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے آف سپنر تھرندو کوشل نے 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔تیسرے دن کا کھیل بھی گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث 30 منٹ تاخیر سے شروع ہواکولمبو ٹیسٹ میں پہلے ہی مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم اپنے اہم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی خدمات سے بھی محروم ہو چکی ہے۔وہاب ریاض جو جمعرات کو بلے بازی کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، سری لنکا کے خلاف اس پوری ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔ان کے بائیں ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر ہے اور وہ جمعے کو میدان میں فیلڈنگ کے لیے بھی نہیں آئے۔