پاکستان کو بیٹنگ کوچ کی ضرورت :واٹمور

لاہور۔یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ وہ اب تک چمپئنس ٹرافی میں ناقص کارکردگی اور زمبابوے سے ٹسٹ میں شکست انکے لئے ناقابل یقین ہیتاہم وہ خوشگوار یادوں لیکن دکھی دل کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں ڈیو واٹمور نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ دو سال ان کیلئے چیلنج سے بھرپور رہے ۔ سبکدوش ہوئے کوچ نے مزید کہا کہ وہ خوشگوار یادوں، مگر دکھی دل کے ساتھ واپس جارہے ہیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے امیدوار نہیں، لیکن ان کے خیال میں ٹیم کو ایک ہمہ وقتی بیٹنگ کوچ کی بھی ضرورت ہے۔

سمدیو کی بدولت ہندوستان کو 2-0 کی سبقت
اندو ر۔ یکم فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے نمبر ایک ٹینس اسٹار سمدیو دیورمن نے ٹائی چین کے خلاف 6-7(4) ، 7-6(3) ، 1-6 ، 6-2، 9-7 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈیوس کپ میں ہندوستان کو 2-0 کی سبقت دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ گزشتہ روز جب کھیل روک دیاگیا تو اس موقع پر فیصلہ کن سٹ 7-7 سے برابر تھا اور آج سمدیو نے صرف 8 منٹوں میں فیصلہ کن نشانات حاصل کرلئے ۔ قبل ازیں کل یوکی بھامبری نے افتتاحی مقابلے میں سونگ ہوایانگ کو 6-2، 6-4، 6-7(1) ، 6-3 سے شکست دیتے ہوئے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلوائی تھی ۔