پاکستان کوورلڈکپ میں تیسرا مقام

کوئنس ٹاؤن۔یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جمعرات کو تیسرے مقام کے لئے منعقد میچ یہاں بارش کی وجہ سے بغیر کھیلے منسوخ کرنا پڑا اور گروپ میں سرفہرست رہنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا ہے ۔کوئنس ٹاؤن ایونٹ سینٹر میں تیسرے مقام کے لیے منعقد میچ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ لیکن گروپ ڈی مرحلے میں سب سے اوپر رہنے کے سبب پاکستان کو تیسرے مقام کا فاتح بنایا گیا ہے ۔میچ سے قبل ساری رات ہوئی بارش کے بعد جمعرات کو بھی صبح ہلکی بارش جاری رہی جس کی وجہ سے ٹیمیں میدان پر نہیں اتر سکیں۔پاکستان کی ٹیم گروپ میچوں میں اپنے گروپ ڈی میں پہلے مقام پر رہی جبکہ افغانستان دوسرے نمبر پر تھی۔ دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست ملی لیکن پاکستان اپنے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست رہی تھی جسے سیمی فائنل میں ہندستان نے203 رنوں کی بڑی شکست کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی۔وہیں آسٹریلیا ، افغانستان کو چھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے اس خطاب کے لئے آسٹریلیا اور ہندستان کے درمیان مقابلہ تین فروری کو ہوگا۔