ملبورن۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے ٹیم کو ایک ماہ قبل آ سٹریلیایا نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کے لئے بھیجا جانا چاہیے تھا تاکہ وہ یہاں کی وکٹوں سے اور موسم سے ہم آہنگ ہوجاتے ۔انہوں نے کہا کہ1992کے ورلڈ کپ سے قبل اس وقت کے کر کٹ بورڈ نے ٹیم کا ٹریننگ کے لئے ایک ماہ قبل آسٹریلیا بھیجا تھا جس سے کھلاڑیوں کو مدد ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ملبورن،سڈنی اور اوول میں سخت ٹریننگ کی تھی۔ کھلاڑی روزانہ میدان کے نو سے زائد چکر لگاتے تھے۔ عمران خان اور جاوید میاں داد نے کھلاڑیوں پر بہت زیادہ محنت کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بولنگ کا شعبہ کمزور ہے۔ اس ٹیم میں سہیل تنویر اور شعیب ملک کو ہونا چاہئے تھا۔