کراچی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹیم کی شکست پر سابق کرکٹرز برہم ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیم پرفارمنس نہ دے تو کپتان یا کوچ کو جانا پڑتاہے، اظہرعلی کی کپتانی پر سوال اٹھے گا ، شعیب اختر نے کہاکہ بد قسمتی بھی تبھی ہوتی ہے جب ٹیم برا کھیلے ، رمیز راجہ نے کہاکہ ٹیم میں ایک ہی قسم کے لیفٹ آرم بولرز شامل کرلیے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کی شکست پر پاکستان کے سابق بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ باقاعدہ پانچواں بولرنہ ہونے سے ٹیم کونقصان توہوتاہے۔ ٹیم پرفارمنس نہ دے تو کپتان یا کوچ کو جانا پڑتاہے، اظہر علی کی کپتانی پر سوال اٹھے گا۔سابق بولر شعیب اختر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ، آسان وکٹ پر پاکستان کو19 اوورز میں125رنز تو بنانے چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کی جانب سے مایوسی نظر آرہی ہے، عامر اور وہاب نے مایوس کیا،کھلاڑیوں کو ذمے دار کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، آکلینڈ میں 290 رنز کا ہدف کافی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قسمت اسی وقت خراب ہوتی ہے جب آپ اچھا نہیں کھیلتے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ آج کے میچ میں کھلاڑی لڑکر ہارے، محمد عرفان کی فٹنس کا مسئلہ دکھائی دے رہا ہے۔