کراچی، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جیت کا عزم لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگئی۔ ٹیم آج صبح کراچی سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی۔ کپتان اظہر علی نے اس موقع پر کہا کہ ٹیم بہترین تیاری کے ساتھ بنگلہ دیش جا رہی ہے اور اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں اپنی خامیوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھیں گے کیونکہ ہوم گرائونڈ پر بنگلہ دیشی ٹیم خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ونڈے میں بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے تین ونڈے کی سیریز 17 اپریل کو شروع ہوگی۔