پاکستان: کروز میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بحریہ نے آج اپنے دیسی ساختہ کروز میزائل کی بحرعرب میں کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ دیسی ساختہ کروز میزائل بحری جہاز شکن میزائل ہے اور وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ میزائل نے اپنے ہدف پر بالکل درست نشانہ لگایا جو زمین پر واقع تھا اس طرح اس کی خارجیت ثابت ہوگئی جبکہ حکومت نے عہد کیا تھا کہ اس سلسلہ میں خودمکتفی ہوجائے گا۔ یہ اس کے عہد کی تکمیل ہے۔ نائب چیف بحری عملہ ایڈمرل کلیم شوکت نے اس میزائل کے داغے جانے کا شخصی طور پر راست مشاہدہ کیا جو پاکستانی بحریہ کے تیز رفتار حملہ آور طیارہ سے داغا گیا تھا۔ ایڈمرل شوکت نے ایک بار پھر توثیق کی کہ پاکستانی بحریہ نے عہد کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بحری دفاع کو مستحکم کیا جائے گا اور قومی بحری تحفظ کے مفادات کی ہر قیمت پر تکمیل کی جائے گی۔