کیویز کو 18 رنز سے شکست ، شاداب خان ’’مین آف دی میچ‘‘ اور محمد عامر ’’مین آف دی سیریز‘‘
ماؤنٹ مانگنی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ہراکر سیریز پر قبضہ کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے سلامی جوڑی احمد شہزاد اور فخر زماں نے پاری کی شروعات کرتے ہوئے اپنی شاٹس کے ذریعہ دیگر کھلاڑیوں کو پیغام دے دیا کہ پچ ہائی اسکورنگ ہے۔ ابھی احمد شہزاد اپنے لے میں آنے ہی والے تھے کہ 19 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار ہوگئے ۔ بابر اعظم اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کیلئے 36 رنز جوڑے۔ بابر اعظم 19 رنز کپتان کیم ولیمسن کو کیچ تھما بیٹھے۔ اعظم کے بعد کیریز پر آئے کپتان سرفراز نے فخر زمان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کیلئے 40 رنز جوڑے اور پھر پہلے فخر زمان 46 اور بعد میں سرفراز 29 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ایک وقت جب ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 160 رنز کے ہدف کو بھی نہیں پا سکے گی تو کریز پر آئے اچھلے بلے باز عمر امین نے یکے بعد دیگرے سوڈی کے اوور میں 3 چھکے لگاکر پاکستان کیلئے 180 رنز سے اوپر جانے کا راستہ ہموار کردیا۔ اس کے بعد حارث سہیل اور عامر امین کے بالترتیب 20 اور 15 رنوں کی تابڑ توڑ پاری نے پاکستان کو 181 کے اسکور پر پہنچا دیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ٹیم کا پہلا وکٹ 32 رنز سے گرا۔ مارٹن گپٹل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بناکر شاداب کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ گپٹل کے بعد راس ٹیلر نے 15 گیند پر 22 رنز اور پھر سیٹنر کے 12 گیند پر 22 رنز نے میزبان ٹیم کو میچ میں واپسی کا موقع دیا۔ لیکن پاکستانی گیند بازوں کے خلاف وہ کامیاب نہ ہوسکے اور مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 4 اوور میں 19 رنز دے کر 2 وکٹ لئے اور باقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان عالمی ٹوئنٹی رینکنگ میں اول نمبر پر فائز ہوگیا ہے۔