پاکستان کا آج انگلینڈ کے خلاف وارم اپ مقابلہ

ایڈیلیڈ10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کوشکست دی ہے اب اس کا مقابلہ انگلینڈ کے خلاف کل ہوگاجس میں کھلاڑیوں کوآزمانے کا آخری موقع ہوگا۔پاکستانی ٹیم جو کہ ورلڈ کپ کے دورہ کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف دو ونڈے مقابلوں کی سیریز کے ساتھ کیا ہے لیکن دونوں ہی مقابلوں میں اسے ناکامی برداشت کرنی پڑی تھی جس میں ابتدائی مقابلے میں جہاں بیٹنگ شعبہ ناکام ہوا وہیں دوسرے ونڈے میں بولنگ شعبہ نے انتہائی مایوس کن مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 370 رنز تک بنانے کا موقع فراہم کیا تھا۔ وارم مقابلہ میں بنگلہ دیش کے خلاف اوپنرس پھر ایک مرتبہ ناکام ہوئے لیکن صہیب مقصود نے ایک شاندار اور ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کے علاوہ اہم بولروں کے مظاہرے بھی توجہ کا مرکز ہوں گے ۔
آئیوری کوسٹ افریقن فٹ بال چیمپئن
باٹا،استوائی گنی10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئیوری کوسٹ نے گھاناکوسنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر 23 سال بعد افریقین نیشنز کپ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 8-9سے گھانا کو شکست دے کردوسری مرتبہ افریقن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔