کراچی۔ 21 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے سابق کپتان اور ماسٹر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان چمپینس ٹرافی نہ کھیل سکے تو سوال سلیکٹرز سے ہونا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یونس نے کہا کہ اگر پاکستان نے چمپینس ٹرافی کیلئے کوالیفائی نہ کیا، تو ذمے دار وہ ہونگے جنہوں نے مجھے ونڈے ٹیم سے باہر کیا۔ان کا کہناتھا کہ برائے مہربانی میرا مصباح الحق سے موازنہ مت کریں،ہم دونوں کے اسٹائل میں بہت فرق ہے، ان سے4 سال چھوٹا اور کہیں زیادہ تجربہ کار ہوں۔