پاکستان : پشاور میں سیلاب کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک

پشاور 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں کے بموجب شمال مغربی پاکستان میں سیلاب کے نتیجہ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی جس میں ان افراد کو شادی کی ایک تقریب میں منتقل کیا جا رہا تھا جنوبی وزیر ستان میں غرقاب ہوگئی ۔ ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ چھ بچے ہنوز لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ بچاو ٹیم نے چھ نعشوں کو نکال لیا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی نعشیں بھی شامل ہیں۔ دیگر گمشدہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے ۔